بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنی، سونم کپور

Last Updated On 06 May,2018 07:18 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں انہیں جنسی ہراسانی کانشانہ بنایاگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن میں جنسی ہراسانی کا شکار ہوئی ہیں۔ یہ انکشاف سونم نے خود ایک شو کے دوران کیا۔ جنسی ہراسانی کے حوالے سے ایک ٹاک شو کے دوران سونم کپور نے اپنے ساتھ بچپن میں پیش آنے والاواقعہ لوگوں کے ساتھ شیئر کیا۔

سونم نے کہا میں بہت چھوٹی تھی جب میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا، بچپن میں ایک مال میں شاپنگ کے دوران ایک شخص نے پیچھے سے آکر مجھے غلط انداز میں چھوا تھا۔ اس تکلیف دہ واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے سونم کپور کی آنکھیں بھر آئیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ سونم کپور جلد ہی اپنے دوست آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، جس کی تیاریاں خوب زوروشور سے جاری ہیں۔