لاہور: (دنیا نیوز) علی ظفر اور میشا شفیع کی لڑائی شدت اختیار کر گئی، گلوکارعلی ظفر نے گلوکارہ اور ماڈل میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔
گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع کی کہانی میں نیا موڑ، علی ظفر نے شہرت کو نقصان پہنچانے پر گلوکارہ میشا شفیع کو 10کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔ علی ظفر کے وکلاء کی جانب سے دائر کیے گئے ہرجانے پر مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے مؤکل پر میشا شفیع نے بےبنیاد الزامات عائد کیے جس سے گلوکار کی شہرت کو نقصان پہنچا۔ میشا شفیع نے میڈیا پر ہراساں کرنے کا جھوٹا دعوی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: میشا شفیع کا علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام
یہ بھی پڑھیں: میشا شفیع کے الزامات پر علی ظفر کا ردعمل
یہ بھی پڑھیں: گلوکار علی ظفر کی مشکلات میں اضافہ، مزید خواتین نے ہرایست کا الزام لگا دیا
علی ظفر کے وکلاء نے گلوکارہ سے 2 ہفتے کے اندر میڈیا پر معافی مانگنے یا پھر 10کروڑ روپے ہرجانے ادا کرنے کا قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ خیال رہے کہ اداکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگایا تھا۔