لاہور: (دنیا نیوز) گلوکارہ میشا شفیع کا علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام، شوبز شخصیات بھی میدان میں آگئیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فخرعالم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس اہم مسئلے پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ کیا طیفا واقعی مصیبت میں ہے؟ کہیں یہ شہرت حاصل کرنے کا سستا طریقہ تو نہیں، کسی کی طرفداری کررہا ہوں نہ الزام مسترد کررہا ہوں۔ اللہ کرے یہ صرف ایک غلط فہمی ہو۔ اگر یہ سچ ہے تو اس کے نتائج بھی ہوں گے۔
Idiots who are thinking I am by any means dismissing allegations or taking sides need to know I am in shock & I find no amusement in this situation. But cuz I know both @AliZafarsays & @itsmeeshashafi I am just hoping this is a bad misunderstanding & if true must be consequential
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) April 19, 2018
خیال رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے "چھنو بوائے" پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا ہے۔ میشا کا کہنا ہے کہ علی ظفر نے متعدد بار جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا۔ دوسری طرف گلوکار و اداکار علی ظفر نے اس الزام پر ردعمل دینے سے انکار کر دیا ہے۔