ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان جیل جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے کے بجائے الٹا صحافی پر ہی بھڑک اٹھے ۔
گزشتہ روز سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ کے ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران صحافی نے سلمان خان سے کالے ہرن شکار کیس سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر پروڈیوسرز کے کروڑوں روپے لگے ہوئے ہیں لہٰذا اگر آپ کو اس کیس میں جیل ہو جاتی ہے تو پروڈیوسرز کا کیا ہوتا کیا آپ اس حوالے سے پریشان تھے ۔ اس سوال کا جواب دینے کے بجائے سلمان آگ بگولہ ہو گئے اور صحافی پر بھڑک اٹھے اور الٹا صحافی سے سوال کیا ’’آپ کیا سوچ رہے ہیں کیا میں ہمیشہ کیلئے جیل جانے والا ہوں؟‘‘۔ جس پر صحافی نے کہا نہیں۔ صحافی کے جواب دینے پر سلمان نے کہا شکریہ میں اس بارے میں بالکل بھی پریشان نہیں ہوں۔