رمضان میں سیلفی پوسٹ کرنے پر فریال مخدوم کو تنقید کا سامنا

Last Updated On 25 May,2018 03:16 pm

لندن(آن لائن)پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ اور فیشن ماڈل فریال مخدوم کو رمضان المبارک کے دوران سوشل میڈیا پر ایک سیلفی پوسٹ کرنے پر سخت تنقید کا سامنا پڑ گیا،

حال ہی میں فریال نے شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر لی گئی ایک سیلفی انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا،مجھے اسپین لے چلو،اس سیلفی میں فریال تھوڑے بولڈ اسٹائل کی پرنٹڈ شرٹ میں نظر آئیں،تاہم یہ سیلفی پوسٹ کرتے ہی 26 سالہ فریال مخدوم پر تنقید شروع ہوگئی کہ انہوں نے رمضان المبارک کے دوران یہ سیلفی کیوں پوسٹ کی۔

صارفین کا کہنا تھا کہ یہ رمضان ہے اسپین جانے کے بجائے آپ کو نماز پڑھ کر اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے،جس پر فریال نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیا،آپ اپنے گناہوں کی فکر کریں،ساتھ ہی انہوں نے مسکراتا ہوا ایموجی بھی لگایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد صارفین کی جانب سے فریال مخدوم اب تک تنقید کا نشانہ بنا جا چکا ہے۔