لاہور: (دنیا نیوز) ہالی ووڈ کے بدنام ترین پروڈیوسر ہاروی ونسٹن نے پولیس کو گرفتاری دے دی۔ ان پر ستر سے زائد خواتین نے ہراساں کرنے کے الزامات لگا دیے تھے۔
جو شخص کچھ عرصہ پہلے ہی ریڈ کارپٹ کی رونق بڑھاتا تھا، آج وہ صحافیوں کے ہجوم میں گاڑی سے اترے تو سر جھکا ہوا تھا، چہرے پر پریشانی اور ندامت سجائے بغل میں فائلیں دبائے، ہالی ووڈ کے بدنام پروڈیوسر ہاروی ونسٹن نے آج نیو یارک کے ایک پولیس اسٹیشن میں گرفتاری دے دی۔
ہاروی ونسٹن پر 70 سے زائد خواتین نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے جس کے بعد ہالی ووڈ سمیت دنیا بھر میں می ٹو مہم چل پڑی تھی جو اب تک کئی ستاروں کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ ونسٹن پر لاس اینجلس اور لندن میں بھی ہراسانی کے الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں، ہالی ووڈ میں کام کرنے والی خواتین نے ہاروی ونسٹن کی گرفتاری کو خوش آئند قرار دیا ہے۔