ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سٹارز کرینہ اور سیف علی خان کے صاحبزادے ان دنوں دوبارہ میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں، اس کی وجہ ان کی نئی تصاویر ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔
انڈین میڈیا کے مطابق تیمور علی خان اتنی چھوٹی سی عمر میں ہی گیجیٹس کے شوقین بن گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں تیمور ایک بچے کے ساتھ بیٹھے ٹیبلیٹ پر آنکھیں جمائے نظر آ رہے ہیں۔
کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ تیمور کے والد سیف علی خان اپنے بیٹے کو کرکٹ سکھانا چاہتے ہیں۔ سیف بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ خود تیمور کرکٹ کیٹریننگ دینے کی سوچتے ہیں۔
تیمور سوشل میڈیا کے فیورٹ بچے ہیں۔ایسا مشکل ہی ہوتا ہے کہ وہ گھر سے باہر نکلیں اور کیمرے کی نظروں سے بچ جائیں۔