ماضی کی اداکارہ گیتا کپور انتقال کر گئیں

Last Updated On 26 May,2018 06:22 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) یاد رہے کہ بالی ووڈ کی ماضی کی اداکارہ گیتا کپور کو ان کا کوریو گرافر بیٹا راجہ کپور گزشتہ سال بیماری کی حالت میں اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا، وہ ہسپتال میں گزشتہ کئی مہینوں سے زیر علاج تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1972 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’پاکیزہ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ گیتا کپور کو 21 اپریل کے روز بلڈ پریشر کی مرض کے باعث ممبئی کے ایس آر وی اسپتال میں لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں داخل کرلیا جب کہ ان کے کوریو گرافر بیٹے راجہ کپور کو داخلہ فیس جمع کرانے کا کہا گیا تو وہ اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کا کہہ کر رفو چکر ہوگیا۔

اداکارہ آج کسمپرسی کی حالت میں انتقال کر گئیں۔

 

فلم میکر آشوک پنڈت نے ان کی موت کی خبر ٹوئٹ کے ذریعے دی، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اداکارہ کی بھرپور نگہداشت کی کوشش کی تاہم اپنی اولاد کے انتظار نے انہیں بے حد لاغر کر دیا تھا۔

 

واضح رہے کہ اداکارہ گیتا کپور نے 100سے زائد فلموں میں بطور جونیئر آرٹسٹ کام کیا ہے لیکن انہیں فلم ’’پاکیزہ‘‘ اور ’’رضیہ سلطانہ‘‘ کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔