دنیا کا پہلا گیت شام میں تیار کیا گیا

Last Updated On 29 May,2018 03:27 pm

لاہور (دنیا نیوز ) دنیا کاپہلا گیت شام میں تیار کیا گیا تھا۔ یہاں موسیقی مذہب کی دیوار گرا کر لوگوں کو قریب لانے کا ذریعہ تھا۔ خطۂ عرب کا ملک شام فی الحال جنگ کے شعلوں میں گھرا ہے۔

لیکن یہ ایسا ملک ہے جس کی روح میں موسیقی بسی ہے۔ شام نے دنیا کو موسیقی کی دلکشی سے روشناس کرایا۔ دنیا کا سب سے پہلا گیت شام میں تیار ہوا۔

1950 میں کھدائی کے دوران آثار قدیمہ کے ماہرین کو یہاں سے تقریباً 3400 سال پرانی مٹی کی 29 تختیاں ملی ہیں۔ ایک سالم پٹی پر موسیقی کی کچھ دھنیں نقش تھیں۔ ان مٹی کی تختیوں پر بابل کی میخی یا کیونیفورم رسم خط میں گیت کندہ ہے۔ یہ رسم خط صدیوں پہلے بیبیلونیا یا بابل میں رائج تھی۔