تیونسی خاتون فن کار رمضان سے کیوں خوف زدہ رہتی ہیں ؟

Last Updated On 28 May,2018 05:23 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) تیونس کی خاتون فن کار (گلوکار) لطیفہ العرفاوی نے اپنے والد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ "میری عمر 13 برس تھی جب وہ کام کے دوران فوت ہو گئے۔ ان کی وفات رمضان میں ہوئی تھی اس لیے مجھے رمضان سے خوف آتا ہے۔ بہرکیف میں ان کے لیے دعا کرتی ہوں۔ میرے والد مجھ سے بے حد محبت کرتے تھے"۔

مصری چینل "القاہرہ والناس" پر نشر ہونے والے پروگرام "شيخ الحارة" میں گفتگو کرتے ہوئے لطیفہ کا کہنا تھا کہ ان کی شادی نہ ہونے میں مقدّر کا ہاتھ رہا۔ اگرچہ وہ ایک شخص کے ساتھ پانچ برس تک منگنی کے تعلق میں منسلک رہیں۔ تیونس کی خاتون فن کار (گلوکار) لطیفہ العرفاوی نے انکشاف کیا ہے کہ شاعر محمد عبدالوہاب نے ان کو شادی نہ کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ "فن کبھی کسی شریک کو قبول نہیں کرتا"۔

تیونس کی خاتون فن کار (گلوکار) لطیفہ العرفاوی نے اپنے والد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ "میری عمر 13 برس تھی جب وہ کام کے دوران فوت ہو گئے۔ ان کی وفات رمضان میں ہوئی تھی اس لیے مجھے رمضان سے خوف آتا ہے۔ بہرکیف میں ان کے لیے دعا کرتی ہوں۔ میرے والد مجھ سے بے حد محبت کرتے تھے"۔ لطیفہ نے بتایا کہ ان کے والد کی وفات کی خبر ملی تو وہ اپنی ایک ساتھی کے ساتھ کھیل رہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ جس سال ان کے والد کی وفات ہوئی اس برس وہ اسکول کے امتحان میں فیل ہو گئیں اور یہ زندگی میں پہلا اور آخری موقع تھا جب وہ کسی امتحان میں فیل ہوئیں۔

 

تیونس کی خاتون گلوکار بے بتایا کہ گلوکاری کی دنیا میں وہ دو بڑی شخصیات سے متاثر ہوئیں اور ان دونوں سے بہت کچھ سیکھا۔ یہ دو خاتون گلوکار فیروز اور شادیہ ہیں۔