اٹلی: سیاسی بحران جاری، وزیراعظم نے حکومت سازی سے معذرت کر لی

Last Updated On 28 May,2018 10:50 am

روم: (دنیا نیوز) اٹلی میں سیاسی بحران عام انتخابات کے 2 ماہ بعد بھی جاری ہے، صدر نے وزیر اعظم گیسپے کونتے کی کابینہ کے ایک وزیر کا نام مسترد کر دیا جس پر وزیراعظم نے حکومت سازی سے معذرت کر لی۔

صدارتی محل سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر سرفیو متریلا نے پاؤلو سیونا کی بطور وزیر خزانہ منظوری دینے سے انکار کر دیا، سیونا یورپی یونین کے زبردست ناقد ہیں۔ میڈیا کے مطابق اگر کونتے حکومت سازی میں ناکام ہو گئے تو دوبارہ انتخابات ہو سکتے ہیں۔ اٹلی میں عام انتخابات میں کوئی پارٹی واضح برتری حاصل نہ کر سکی اور صدر نے کونتے کو 80 دن بعد گزشتہ بدھ کو حکومت سازی کی دعوت دی تھی۔