چین میں رات گئے 5.7 شدت کا زلزلہ، 1600 عمارتوں کو نقصان

Last Updated On 28 May,2018 11:25 am

شنگھائی: (دنیا نیوز) چین کے صوبے جیلین میں رات گئے 5.7 شدت کا زلزلہ آیا جس سے 1600 عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام نے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج جاری کر دی۔

چینی زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجکر 50 منٹ پر جھٹکے محسوس کئے گئے، میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت سے لوگ گھبرا کر گھروں سے نکل آئے۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کی 1600 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم بجلی اور ٹیلی کمیونیکیشن کا نظام متاثر نہیں ہوا۔

ویڈیو دیکھیں