لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف نوجوان پنجابی گلوکار نوجوٹ سنگھ کو چندی گڑھ کے علاقے میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ اپنے والدین سے ملنے جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں قتل کر دیا گیا، نوجوان گلوکار کی لاش ایک فیکٹری کے پاس سے ملی۔
بائیس سالہ نوجوٹ سنگھ موہالی میں مقیم تھے۔ انہوں نے اپنے والدین کو 5 منٹ میں گھر پہنچنے کی فون پر اطلاع دی تاہم جب وہ نہیں پہنچے تو ان کے اہلخانہ نے پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس کے مطابق ان کے جسم پر گولیوں کے 5 نشانات پائے گئے، واقعہ کا مقدمہ سیکشن 302کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔