آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری، قومی کھلاڑیوں کی ترقیاں

Last Updated On 28 May,2018 09:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی نے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، 8 وکٹوں کے ساتھ لارڈز کے ہیرو بننے والے محمد عباس کا ایک اور انعام، 9 درجے ترقی کے بعد ٹاپ 20 بولرز میں شامل ہو گئے۔ محمد عامر، حسن علی، اسد شفیق اور بابراعظم کی بھی ترقی ہوگئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، قومی پلیئرز کی لارڈز ٹیسٹ میں تباہ کن پرفارمنس کے باعث ترقیاں، مین آف دی میچ رہنے والے فاسٹ بولر محمد عباس 9 درجے چھلانگ لگانے کے بعد 20ویں پوزیشن پر آ گئے۔ حسن علی کی 26 درجے ترقی کے بعد 61ویں پوزیشن، محمد عامر 5 درجے ترقی کے بعد 32 ویں نمبر پر آ گئے، جبکہ قومی بلے باز اسد شفیق 6 درجے ترقی کر کے 26ویں نمبر پر آ گئے۔ حارث سہیل اور بابراعظم کو بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ پر ترقی ملی۔

واضح رہے کہ گرین کیپس گوروں کے خلاف دوسرا میچ یکم جون سے لیڈز میں کھیلیں گے۔ اہم سیریز میں دو صفر کی کامیابی سرفراز الیون کو ساتویں سے پانچویں نمبر پر دھکیل دے گی۔