گلگت بلتستان آرڈر پر بھارتی احتجاج مسترد، جے پی سنگھ کی دفترِ خارجہ طلبی

Last Updated On 28 May,2018 11:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان آرڈر 2018ء پر احتجاج، پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترِ خارجہ طلب کر کے سخت احتجاج کیا ہے۔ پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت گلگت بلتستان آرڈر پر پراپیگنڈے سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم پرپ ردہ نہیں ڈال سکتا۔

ترجمان دفترِ خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ جموں کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے جس کی حتمی حیثیت کا تعین اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا باقی ہے۔ احتجاج کے بجائے بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پاسداری کرتے ہوئے کشمیر پر غیر قانونی قبضہ چھوڑنے کیلئے اقدامات کرے۔ انسانی حقوق کے بارے میں بھارت کا بیان منافقت کی ایک اور مثال ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان آرڈر پر پراپیگنڈے سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم پر پردہ نہیں ڈال سکتا۔ جی بی آرڈر کا مقصد گلگت بلتستان کے عوام کو مزید بااختیار بنانا ہے۔ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کرتا رہے گا۔ بھارت کے طرزِ عمل سے دونوں ممالک کے درمیان یہ دیرینہ تنازع حل ہو سکتا ہے۔