مودی حکومت نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کا گرین سگنل دے دیا

Last Updated On 28 May,2018 09:32 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھارت کو آنکھیں دکھانا کام کر گیا، بھارتی ہٹ دھرمی کی برف پگھلنے لگی، گرین شرٹس کے خلاف سیریز کے لیے مودی سرکار نے اپنے بورڈ کو خط لکھ دیا۔

کرکٹ جیسا ہر دلعزیز کھیل، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے، مودی سرکار نے بھارتی کرکٹ بورڈ کوخط لکھ دیا۔ سرکاری چٹھی میں پاک بھارت سیریز کا گرین سگنل، روڑے اٹکانے والے حکومتی حکام کو کرکٹ ڈپلومیسی کا ٹارگٹ مل گیا۔

بھارتی بورڈ اب سرکار کا جواب ہی ای سی سی میں جمع کروائے گا۔ معاہدے کے مطابق پاک بھارت دوطرفہ سیریز سے فرار پر پی سی بی نے سخت ایکشن لیا، جس پر آئی سی سی نے بھی بھارتی بورڈ سے آنکھیں پھیر لیں۔ پاکستان کی بھارتی بورڈ کے خلاف بھاری مالی نقصان کو پورا کرنے کی قانونی جنگ نے ہٹ دھرم بھارت کے سارے بھرم توڑ دیے۔

کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ جلد کرکٹ شائقین کو پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔