لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ کولمبیئن گلوکارہ شکیرا کی جانب سے اسرائیل میں میوزیکل کنسرٹ میں حصہ لینے سے انکار کی خبریں محض افواہ نکلیں۔ فلسطینی ویب سائٹ پیلسٹائین کرونیکلز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں ثقافت کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم کی درخواست پر گلوکارہ شکیرا نے کنسرٹ کرنے سے انکار کردیا۔
فلسطینی تنظیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ’ ہم شکیرا کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے پُر زور اصرار پر اسرائیلی میں کنسرٹ کرنے سے انکار کردیا۔
We welcome news that Shakira will not be performing in Tel Aviv, dashing Israel’s hopes to use her name to art-wash its latest massacre in Gaza. Artists, especially UN Goodwill Ambassadors, have a moral duty not to be complicit in covering up human rights violations & apartheid. pic.twitter.com/Mbhnvm609f
— PACBI (@PACBI) May 29, 2018
ادھر ایک اسرائیلی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شکیرا کا تل ابیب میں کنسرٹ میں حصہ لینے سے انکار کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اسرائیلی ویب سائٹ کا مزید کہنا تھا کہ شکیرا کے کنسرٹ کے منتظمین واضح کیا کہ شکیرا کا اس سال تل ابیب میں پرفارمنس شیڈول ہی نہیں تھی۔ منتظم کا کہنا تھا کہ شکیرا کے حوالے سے غلط خبریں گردش کر رہی ہیں جبکہ کولمبیئن گلوکارہ کا اسرائیل میں کنسرٹ شیڈول نہیں ہے، تاہم امید ہے کہ شکیرا مستقبل میں اسرائیل میں اپنے شو کریں۔
The media has incorrectly reported that Shakira will be performing in Tel Aviv this summer. While no dates this summer will work, Shakira and Live Nation hope to bring a show to her fans in Israel in the future.
— Live Nation (@LiveNation) May 28, 2018
خیال رہے کہ شکیرا کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وہ لبنان میں 13 جولائی کو شو کریں گی، جس کے حوالے سے ان کی ویب سائٹ کا دعویٰ تھا کہ اس کنسرٹ میں تقریباً 14 ہزار سے زائد شائقین کے آنے کی امید ہے۔