ہالی ووڈ اداکار 'کرس پریٹ' بھی پاکستان کے مداح نکلے

Last Updated On 31 May,2018 10:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ہالی ووڈ اداکار کرس پریٹ پاکستان کے مداح، چھری پر"میڈ ان پاکستان" دیکھ کر پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ محبت میں کسی سے پیچھے نہ رہنے والے پاکستانی نے بھی گوجرانوالہ کے چڑے کھلانے کی دعوت دے دی۔

ایوینجرز، جراسک ورلڈ اور گارڈئینز جیسی بہترین فلموں کے ہیرو نے ٹوئٹر پر پاکستان سے محبت کا اظہار کر ڈالا۔ سٹار اداکار چھری پر"میڈ ان پاکستان" لکھا دیکھ کرجذباتی ہوگئے اور پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ 

پریٹ کی پاکستان سے محبت کا عالم دیکھ کر پاکستانیوں نے بھی اپنی محبت کا اظہار کیا۔ 

واصف نامی شخص نے اداکار کو گوجرانوالہ کے چڑے کھلانے کی دعوت دے ڈالی۔