جنیوا: (ویب ڈیسک) تمباکو نوشی سے سالانہ 70 لاکھ اموات، عالمی ادارہ صحت نے تازہ رپورٹ جاری کردی۔ تمباکو نوشی کرنے والے دنیا کے 38 فیصد افراد کا تعلق چین اور بھارت سے ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ 70 لاکھ افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، ان میں سے تقریباً نو لاکھ ایسے افراد ہیں، جو خود تمباکو نوشی نہیں کرتے بلکہ صرف سگریٹ پینے والوں کے ساتھ وقت گزراتے ہیں۔
عالمی ادارے کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر ممالک تمباکو نوشی کے خاتمے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کر رہے۔ دنیا میں اب بھی ایک ارب سے زائد افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین اور بھارت، جہاں بہت زیادہ افراد تمباکو نوشی کرتے ہیں، وہاں عوام کی ایک کثیر تعداد کو سگریٹ نوشی کے نقصانات کا علم ہی نہیں ہے۔