ممبئی: (ویب ڈیسک) بگ باس سیزن 11 میں شریک ماڈل گرل عرشی خان اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور شاہد آفریدی سے محبت سے متعلق بھی کئی بار دعویٰ کر چکی ہیں۔ اب ان کا نیا بیان سامنے آیا ہے جس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے میرے لیے بہت کچھ کیا ہے اور اُن کے مجھ پر بہت احسانات ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ و ماڈل گرل عرشی خان نے سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے ساتھ مبینہ تعلقات کو منظر عام پر لانے کو غلطی قرار دے دیا۔ چند سال قبل اداکارہ نے مشہور ہونے کیلئے شاہد آفریدی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اور آفریدی کے درمیان انتہائی قربتیں تھیں‘‘۔
انڈین میڈیا کے مطابق ایک ٹی وی شو میں عرشی خان کا کہنا تھا کہ ’میں شاہد آفریدی کی تہہ دل سے عزت کرتی ہوں، انہوں نے میرے لیے بہت کچھ کیا ہے اور وہ تمام ٹوئٹس میری غلطیاں تھیں اور مجھے اُن کے متعلق اس حساس معاملے پر کھلے عام بھی نہیں بولنا چاہیے تھا کیوں کہ مجھ پر شاہد آفریدی کے بہت احسانات ہیں‘۔واضح رہے کہ قبل ازیں عرشی خان فحاشی کا کاروبار چلانے اور نیم برہنہ ہو کر جسم پر پاکستان اور بھارت کا پرچم بنانے کے کیس میں بھی گرفتار ہوچکی ہیں۔