لیڈز ٹیسٹ: پاکستان ٹیم کو ایک اننگز اور 55 رنز سے شکست

Last Updated On 05 June,2018 05:19 pm

لیڈز: (دنیا نیوز) پاکستان نے 22 سال بعد انگلش سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا موقع گنوا دیا، لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے سرفراز الیون کو ایک اننگز اور 55 رنز سے شکست دے دی۔ سیریز ایک ایک سے برابر ہوگی۔

پاکستان سے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد زبردست واپسی کرتے ہوئے انگلینڈ ٹیم نے پاکستان کو تین دن میں ڈھیر کردیا۔ پاکستان ٹیم کو ایک اننگز اور 55 رنز سے شکست، پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 134 رنز بنا سکی۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اسے شروع ہی سے مشکلات کا سامنا رہا۔ اظہر علی 11، امام الحق 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حارث سہیل 8، اسدشفیق 5، سرفرازاحمد 8 رنز بنا سکے۔ شاداب خان نے 4، فہیم اشرف نے 3 رنز اور عثمان صلاح الدین 33 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

ڈوم بیس نے تین کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 363 رنز بنائے تھے۔ جوز بٹلر 80 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ فہیم اشرف نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عامر، حسن علی اور محمد عباس نے 2،2 شکار کیے۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 174رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ میں 2 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔