شاہین دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے لندن سے لیڈز پہنچ گئے

Last Updated On 30 May,2018 09:44 am

لیڈز: (دنیا نیوز) لارڈز ٹیسٹ کی فاتح پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کھیلنے لندن سے لیڈز پہنچ گئی، گرین شرٹس آج تیاریوں کا آغاز کریں گے۔

لارڈز کے ہیرو لندن سے لیڈز پہنچ گئے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ یکم جون سے شروع ہوگا۔ گرین شرٹس آج پریکٹس کا آغاز کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان لیڈز میں اب تک 9 ٹیسٹ کھیلے جا چکے ہیں۔ 5 مقابلوں میں انگلش ٹیم فاتح رہی، ایک پاکستان نے جیتا جبکہ تین ٹیسٹ برابری پر ختم ہوئے۔

واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ سرفراز الیون کے لیے 22 سال بعد انگلش سرزمین پرٹیسٹ سیریز جیتنے کا سنہری موقع ہے۔