ملائیشیا: (دنیا نیوز) ویمن ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو 8 وکٹ سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر لیا، کل بنگلا دیش کے ساتھ جوڑ پڑے گا۔
ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ویمن ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ قومی ٹیم نے تھائی حریف کا 68 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ثناء میر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ڈیانا بیگ، نشرہ سندھو، ندا ڈار اور کائنات امتیاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم کی بلے باز منیبہ علی اور کپتان بسمہ معروف 6،6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، جبکہ ناہیدہ خان 38 اور جویریہ خان نے 18 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
ACC Women s Asia Cup, 2018
— PCB Official (@TheRealPCB) June 3, 2018
Pakistan beat Thailand by 8 wickets in the first day of the Women s Asia Cup 2018.
Nahida Khan remains unbeaten on 38 (41)#PAKvsTHA #WAC2018 pic.twitter.com/UvswtxnEWt
ایونٹ میں ٹیم پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان مقابلہ 4 جون کو ہوگا۔