لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے زندگی کی 52 بہاریں دیکھ لیں

Last Updated On 03 June,2018 06:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے زندگی کی 52 اننگز کھیل لیں، ورلڈکپ 1992 میں اپنی جادوئی گیندوں سے وکٹیں اڑا کر شہرت کی بلندیوں تک پہنچے۔

ورلڈ کپ 1992 میں میلبرن کے تاریخی میدان میں بابائے کرکٹ انگلینڈ کے دو اہم کھلاڑی ایلن لیمب اور کرس لوئس کو آؤٹ کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

 جون 1966 کو لاہور میں پیدا ہونے والے وسیم اکرم اپنی گھومتی گیندوں اور ایکشن کی وجہ سے سوئنگ کِنگ کے نام سے مشہور ہیں۔ 104 ٹیسٹ میچوں میں 414 وکٹوں کیساتھ 2898 رنز بنائے، 356 ون ڈے میچز کھیلے اور 502 شکار کیے، 3717 رنز بھی بنائے۔

ورلڈکپ 2003 کے بعد کرکٹ کو خیرباد کہنے والے سپر سٹار آل راؤنڈر آجکل کمنٹری اور کوچنگ میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ زندگی کی 52 کامیاب اننگز کھیلنے پر کرکٹ دیوانوں نے وسیم اکرم کو مبارکبادیں دیں۔