سانس کی تکلیف :بپاشا باسو ہسپتال منتقل

Last Updated On 04 June,2018 05:51 pm

ممبئی(ویب ڈیسک)۔ بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل ہو گئیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ بپاشا باسو گزشتہ چند روز سے سانس کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے باعث اکثر ہسپتال جارہی تھیں اور آرام نہ آنے کی وجہ سے وہ اب ممبئی کے ایک ہسپتال منتقل ہو گئی ہیں جہاں وہ پھیپھڑوں کے امراض کے ماہر سینئر ڈاکٹر کے پاس زیر علاج ہیں اس سلسلے میں بپاشا کی فیملی اور دوستوں نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا ۔