کراچی: (دنیا نیوز) گرمی بڑھتے ہی پہاڑوں سے برف پگھلنے لگی، ارسا کے مطابق چار روز میں ڈیموں میں پانی کی سطح 13 فٹ تک بڑھ گئی ہے۔
ڈیموں میں پانی کی سطح میں اضافے کا رجحان جاری، ارسا کے مطابق چار روز میں ڈیموں میں پانی کا لیول بڑھا ہے۔ تربیلا میں پانی کی سطح 13 فٹ اضافے سے 1400 فٹ تک پہنچ گئی، جبکہ چشمہ میں بھی پانی کا لیول 2 فٹ اضافے سے 640 فٹ تک پہنچ چکا ہے۔
دوسری جانب پانی کا ذخیرہ اعشاریہ 263 ملین ایکڑ فٹ سے بڑھ کر اعشاریہ 373 ملین ایکڑ فٹ تک پہنچ چکا ہے۔ ڈیموں میں پانی کی سطح میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ شمالی علاقہ جات میں گرمی میں اضافہ ہے جس کے باعث برف پھل رہی ہے اور دریاوں میں اپنی کے سطح بلند ہورہی ہے۔