اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید و فروخت کے نرخ طے

Last Updated On 04 June,2018 11:32 am

کراچی (دنیا نیوز ) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کو لگام دے دی گئی، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے ڈالر کے خرید و فروخت کے ریٹ طے کر دیئے، ایکسچینج کمپنیوں کا بڑا فیصلہ، اب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ فکس کر دیئے گئے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 119 روپے سے زیادہ نہیں ہونے دیا جائے گا، سیکرٹری ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ظفر پراچہ کے مطابق تمام ممبران نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری کا ریٹ 118 روپے 70 پیسے اور فروخت 119 روپے پر طے کی ہے۔

جبکہ زائد قیمت پر ڈالر فروخت کرنے والوں کی شکایات کے لئے نمبر بھی جاری کر دیا ہے اور عوام کو ڈالر کی غیر ضروری خریداری سے بھی منع کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت کے بارے میں عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور ہنڈی حوالہ سے گریز کریں۔