ماہ رمضان اور شدید گرمی، کراچی میں بجلی کا بحران برقرار

Last Updated On 02 June,2018 04:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پہلاعشرہ گزرگیا اور دوسرا بھی اختتام کو ہے، لیکن کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال تبدیل ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ گھنٹوں بجلی کی بندش نے شہریوں کو پریشان کردیا۔

پہلے گیس کی کمی کا شکوہ، پھر بن قاسم پاور پلانٹ کے یونٹ میں تکنیکی خرابی کا معاملہ، کے الیکٹرک کے مسائل ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔ ماہ رمضان کا ایک عشرہ گزرنے کے بعد دوسرا ختم ہونے کو ہے لیکن شہر قائد میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال ابتر ہے۔ مختلف علاقوں میں کبھی فالٹس کے نام پر تو کبھی بجلی کی کمی کا بہانہ بنا کر گھنٹوں گھنٹوں متواتر بجلی کی بندش نے شہریوں کی مشکل بڑھا دی ہے۔

تمام ترصورتحال میں کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہرمیں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔