لاہور: (روزنامہ دنیا) معروف اداکار جاوید کوڈو کا آپریشن کامیاب ہو گیا۔ فی الحال وہ پرائیویٹ ہسپتال کے آئی یو میں زیرِ علاج ہیں۔
جاوید کوڈو چند روز قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے جس کے باعث انہیں گنگا رام ہسپتال داخل کرایا گیا لیکن بعد ازاں انہیں جلو موڑ کے قریب ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کر دیا گیا تھا۔ ان کے بیٹے نے بتایا کہ ان کی حالت تسلی بخش ہے ہم پرامید ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔
خیال رہے کہ اداکار جاوید کوڈو کا مسلم ٹاﺅن کے نزدیک ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے کولھے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس کو جوڑنے کے لئے ان کا آپریشن کیا گیا۔