فلسطینیوں کے احتجاج پر ارجنٹائن کا اسرائیل کے ساتھ دوستانہ فٹبال میچ منسوخ

Last Updated On 06 June,2018 05:06 pm

ارجنٹائن: (دنیا نیوز) فلسطینی بچوں کی جانب سے میسی کو لکھے گئے خط نے کام کر دکھایا، فٹبال ورلڈ کپ سے قبل ارجنٹائن نے اسرائیل کے خلاف دوستانہ میچ منسوخ کر دیا۔ 70 معصوم فلسطینی بچوں نے میسی سے اسرائیل کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کی استدعا کی تھی۔

فلسطینیوں کی جانب سے بائیکاٹ کی دھمکی اور ننھے فلسطینی بچوں کا خط کام دکھا گیا۔ عالمی کپ سے قبل ارجنٹائن نے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ فٹبال میچ منسوخ کر دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ 9 جون کو شیڈول تھا۔

اسرائیلی مظالم پر فلسطینی عوام نے میچ کے انعقاد پر احتجاج کی دھمکی دے رکھی تھی۔ 70 بچوں نے میسی کو لکھے گئے خط میں بھی میچ نہ کھیلنے کی استدعا کی تھی۔ شدید دباؤ پر ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن نے مقابلہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔