واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی ویب سائٹ پولیٹیکو کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا افطار ڈنر بدھ (6 جون) کو ہوگا، تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے اب تک مہمانوں کی فہرست جاری نہیں کی گئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے مسلمانوں کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر دیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس ٹرمپ نے افطار ڈنر نہ دے کر سابق امریکی صدور بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش اور باراک اوباما کی 2 عشروں پر محیط روایت توڑ دی تھی، جس پر وائٹ ہاؤس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی پیغام میں کہا گیا کہ رمضان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کس طرح مسلمان امریکا میں مذہبی ہم آہنگی بڑھا رہے ہیں ۔
گزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔