آئی سی سی پر تنقید کا معاملہ، محمد حفیظ کی وضاحت قبول

Last Updated On 05 June,2018 05:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی باؤلنگ ایکشن پالیسی پر تنقید کرنے والے کرکٹر محمد حفیظ کی وضاحت قبول کرلی۔

آئی سی سی کی باؤلنگ ایکشن پالیسی کو جانبدار قرار نہیں دیا اور نہ ہی آئی سی سی یا کسی کرکٹ بورڈ پر تنقید کی، پروفیسر نے کہا کہ میرا بیان باؤلنگ ایکشن پالیسی کے معیار کو بہتر کرنے کے حوالے سے تھا۔ جس پر پی سی بی کی 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے محمد حفیظ کو بے گناہ قراردیا اور کہا کہ محمد حفیظ کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا۔

کمیٹی میں ہارون رشید، امجد بھٹی اور سلمان نصیر شامل تھے۔ واضح رہے کہ کرکٹ بورڈ نے پروفیسر سے 7 روز میں وضاحت مانگی تھی۔