محکمہ موسمیات کی پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی

Last Updated On 05 June,2018 04:45 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی سے ستائے پنجاب کے رہائشیوں کے لئے خوشی کی خبر ہے کہ محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ پنجاب میں 15 جون سے 30 جون تک پری مون سون کی بھر پور بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 15 جون سے 30 جون تک پری مون سون کی بھر پور بارشیں ہوں گی اور ان بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی بھی ہوجائے گی تاہم حبس میں اضافہ ہو جائے گا جب کہ مون سون سیزن میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب مری ، اسلام آباد، میر پور، آزاد کشمیر، ایبٹ آباد اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوش گوار ہو گیا۔