سکھر: (دنیا نیوز) سکھر روہڑی کے علاقے میں مبینہ فحاشی کا اڈہ چلانے والی اپنی بیٹی کو دھندے میں ملوث کرنے کیلئے پولیس اہلکار سے مل کر ہراساں کرنے لگی۔ نواسے کے اغوا کی بھی دھمکیاں، خاتون نے اعلی حکام سے تحفظ کا مطالبہ کر دیا۔
سیمنٹ فیکٹری کی قریبی رہائشی ناصرہ دختر محمد حسین راجپوت نے اپنی والدہ مسمات ثریا ،بھائی رانا خالد، بااثر افراد غلام نبی ابڑو، ریلوئے پولیس اہلکار مقصود مہر کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کے کچھ سال قبل اسکے شوہر غلام محمد اعوان کا انتقال ہوگیا تھا۔ پہلے شوہر سے ایک بیٹا سات سالہ سہیل ہے۔
گھر کی کفالت کی وجہ سے دوسری شادی کر لی لیکن والدہ ثریا جو کہ ریلوئے پولیس اہلکار مقصود اور بااثر شخص غلام نبی ابڑو کیساتھ ملکر ریلوئے کوارٹر میں فحاشی کا اڈا چلاتی ہے اور ہراساں کر رہی ہے کہ اپنے شوہر سے طلاق لیکر آجاؤ اور دھندہ کرو ورنہ بیٹے سہیل کو اغواء کر لیا جائے گا۔ خاتون نے تحفط کیلئے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ والدہ بدکار عورت ہے اور بلاجواز بدنام کرنےپر تلی ہوئی ہے، پولیس کو بھی اطلاع دی مگر پولیس کچھ نہیں کر رہی۔ متاثرہ خاتون ناصرہ نے حکام بالا سے انصاف اور تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔