لاہور ( دنیا نیوز ) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عام انتخابات التوا کا شکار ہونے کے خدشات ہیں، ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلے خدشات کی وجہ ہیں۔
چیئرمیں پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا اپنے ٹویٹ میں مزید کہنا تھا آج کاغذات نامزدگی کا اجرا ہوناتھا، ایسے میں فیصلے آ رہے ہیں، یہ فیصلے پارلیمنٹ کے اختیار سے انکار ہے۔ انہوں نے کہا پرویز خٹک کے خط اور بلوچستان اسمبلی کی قرارداد نے خدشات کو تقویت دی۔
PPP held press conference emphasizing principled opposition to delay in elections. IHC, BHC & LHC decisions & timings cause for concern particularly given nominations were to start tomorrow. Parliaments authority undermined. KP CM letter & Balochistan resolution also of concern
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 1, 2018
یاد رہے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری اعتزاز احسن کا کہنا تھا لاہور ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلوں کی اطلاع ملی ہے لیکن ابھی تفصیلی فیصلے نہیں مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد اضلاع میں حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا گیا، اگر ازسرِ نو حلقہ بندیاں ہوں گی تو اس پر بھی اعتراض کا حق ہو گا۔ ایسا لگتا ہے جیسے کوئی نظام انتخابات کو التوا میں ڈال رہا ہے۔