ایتھوپیا: (ویب ڈیسک) ایتھوپیا میں مگرمچھ ایک پادری کو کھا گیا، حادثہ اس وقت پیش آیا جب پادری جھیل کے کنارے عبادت میں مصروف تھا۔
ایتھوپیا کے ضلع مرکب تبائیعا میں ایشیٹے نامی پادری 80 لوگوں کے ہمراہ ابایا جھیل میں ایک مذہبی رسم ادا کر رہے تھے جب مگرمچھ نے ان پر حملہ کر دیا۔وہاں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ مگرمچھ نے چھلانگ لگا کر پادری کو اپنے طاقتور جبڑوں میں پھنسا لیا اور گہرے پانی میں لے گیا۔
مقامی لوگوں اور مچھیروں نے پادری کو مگرمچھ کے چنگل سے چھڑانے کی سرتوڑ کوششں کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔ واضح رہے کہ ایتھوپیا کی جھیل ابایا 1100 کلومیٹر طویل ہے اور اسے مگر مچھوں کی بڑی آماجگاہ تصور کیا جاتا ہے۔