تازہ پانی کا سب سے بڑا موتی 4 کروڑ روپے میں نیلام

Last Updated On 05 June,2018 05:34 pm

ایمسٹر ڈیم: (ویب ڈیسک) نیدرلینڈ میں تازہ پانی کا سب سے بڑا اور تین سو سالہ قدیم ایک موتی چار کروڑ روپے میں نیلام کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیدر لینڈ میں گزشتہ روز دنیا کا سبے بڑا تازہ پانی کا ایک موتی نیلامی کے لیے پیش کیا گیا جو 3 لاکھ 20 ہزار یورو ( 4 کروڑ 31 لاکھ اور 68 ہزار پاکستانی روپوں) میں فروخت کردیا گیا۔ قیمتی موتی کو جاپان کے تجارتی ادارے نے خریدا۔ 1765ء میں بٹاویا سے لائے گئے اس موتی کی آخری بار نیلامی 1979ء میں ہوئی تھی جسے ایمسٹرڈیم پرل سوسائٹی نے خریدا اس سے قبل 1865ء میں اسے ایک جرمن تاجر نے خریدا تھا۔

تین سو سال قدیم موتی کی خاصیت اس کی ساخت اور معیار تبدیل نہ ہونا ہے۔ اس کا وزن 120 گرام ہے اور 2.7 انچ طوالت ہے۔ اپنی مخصوص ساخت کی وجہ سے اسے ’’ خوابیدہ شیر‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ تین سو سال کے درمیان یہ موتی یورپ کے شاہی خاندان بشمول عظیم کیتھرائن، معروف جیولرز اور نو آبادیاتی تاجروں کے پاس رہا ہے۔