لاہور(نیٹ نیوز) چینی صوبے ہنان میں ایک خاتون یوگی نے بلند ترین چٹان کی چوٹی پر یوگا کر کے سب کو دنگ کر دیا۔ سطح سمندر سے 22 سو میٹر بلند لاؤجن نامی اس پہاڑ کو تاؤ مذہب میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔
اس پہاڑ کو تاؤ مذہب کے بانی سے منسوب کیا جاتا ہے جو ایک معروف چینی فلسفی تھے۔ روایات کے مطابق وہ اس پہاڑ کی غیر ہموار چوٹی پر بیٹھ کر مراقبہ کیا کرتے تھے۔
چین میں اس پہاڑ کا دورہ کرنا مذہبی عقیدت کا ایک حصہ سمجھا جاتا ہے تاہم اس چینی خاتون یوگی نے اس اونچی نیچی غیر ہموار چٹان پر یوگا کے مشکل پوز بنا کر دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔
ان کی تصاویر دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے ابھی ان کا توازن بگڑے گا اور یہ نیچے گر پڑیں گی۔