فلسطینیوں پر مظالم، ارجنٹائن نے اسرائیل سے دوستانہ میچ منسوخ کر دیا

Last Updated On 06 June,2018 11:37 am

لاہور: (دنیا نیوز) فلسطینی بچوں کی جانب سے میسی کو لکھے گئے خط نے کام کر دکھایا، فٹبال ورلڈ کپ سےقبل ارجنٹائن نے اسرائیل کے خلاف دوستانہ میچ منسوخ کر دیا، 70 معصوم فلسطینی بچوں نے میسی سے کو لکھے گئے خط میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر اسرائیل کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کی استدعا کی تھی۔

اسرائیل اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ 9 جون کو طے تھا، فلسطینیوں کی جانب سے بائیکاٹ کی دھمکی اور ننھے فلسطینی بچوں کے خط نے کام کر دکھایا، عالمی کپ سے قبل ارجنٹائن نے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ فٹبال میچ منسوخ کر دیا۔ اسرائیلی مظالم پر فلسطینی عوام نے میچ کے انعقاد پر احتجاج کی دھمکی دے رکھی تھی۔ شدید دباؤ پر ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن نے مقابلہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔