گوئٹےمالا: آتش فشاں فیوگو کی تباہ کاریاں جاری، چند ماہ کی بچی کو زندہ بچا لیا گیا

Last Updated On 06 June,2018 05:29 pm

گوئٹے مالا سٹی: (دنیا نیوز) وسطی امریکا کے ملک گوئٹےمالا میں آتش فشاں فیوگو کی تباہ کاریوں کے دوران امدادی کارکنوں نے چند ماہ کی بچی کو بچا لیا جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہے۔ آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 75 ہو گئی ہے۔

گوئٹے مالا نیشنل سول پولیس نے ویڈیو اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی ہے۔ امدادی کارکن راکھ میں دبے گھر سے بچی کو گود میں اٹھائے نکلتا دکھائی دیتا ہے۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گھر میں موجود دوسرے افراد کو بھی نکال لیا ہے۔ ادھر دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سے چالیس کلومیٹر دور آتش فشاں فیوگو پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 75 ہو گئی، حکام کا کہنا ہے 200 کے لگ بھگ افراد لاپتہ ہیں۔