ہریانہ: ( آن لائن ) بھارتی ریاست ہریانہ کی پولیس نے بولی وڈ کے دبنگ سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کی (ایس ٹی ایف) اسپیشل ٹاسک فورس پولیس نے حیدرآباد سے سنپت نہرا نامی ایک کرائے کے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے جو مبینہ طور پر سلمان خان کے قتل کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
Haryana STF arrested Lawrence Bishnoi gang's contract killer Sampat Nehra from Hyderabad. Police say 'Bishnoi had threatened to kill Salman Khan in connection with blackbuck case. Nehra had gone to recce his residence in Mumbai&planned to flee outside India after executing plan'. pic.twitter.com/DttshYfoZR
— ANI (@ANI) June 9, 2018
گرفتار ہونے والے ملزم سنپت نہرا سے ابتدائی تفتیش کے بعد پتا چلا ہے کہ وہ راجستھان کے بشنوئی قبیلے کے بااثر اور جرائم پیشہ شخص لارینس بشنوئی کے گینگ سے تعلق رکھتا ہے۔