لاہور: (دنیا نیوز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی چچا زاد، نورجہاں کا کہنا ہے وہ انہیں اپنی انتخابی مہم کا حصہ بننے کے لیے نہیں کہیں گی کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اس سے انکے لئے بھارت میں مسئلہ ہو جائے گا۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے نورجہاں نے کہا انہیں معلوم ہے ان کے کزن پاکستانی عوام میں بہت مقبول ہیں، وہ نہیں چاہیں گی کہ شاہ رخ انکی انتخابی مہم میں حصہ لیں، وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے لیے یا پھر شاہ رخ کے لیے کوئی مسئلہ کھڑا ہو کیونکہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات اتنے اچھے نہیں ہیں۔
نور جہاں خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 77 سے انتخاب لڑ رہی ہیں، انکے انتخابات میں حصہ لینے کی خبر عام ہونے پر شاہ رخ خان کو سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔