بنگلور: (دنیا نیوز) افغانستان بھی ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کی صف میں شامل ہوگیا۔ افغان ٹیم تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ 14 جون کو بنگلور میں بھارت کے خلاف کھیلے گی۔
ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے بعد افغان ٹیم نے ٹیسٹ سٹیٹس بھی حاصل کرلیا۔ افغانستان کی ٹیم 14 جون کو اپنا پہلا ٹیسٹ بھارت کے خلاف کھیلے گی، یہ تاریخی ٹیسٹ میچ بنگلور میں شروع ہوگا۔ افغان ٹیم کے کپتان اصغر سٹینکزئی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنا لوہا منوانے کے لیے تیار ہیں۔