فلم انکریڈیبلز 2 نے اٹھارہ کروڑ ڈالرز کما لئے

Last Updated On 18 June,2018 10:47 am

نیویارک (دنیا نیوز ) امریکی باکس آفس پر اینی میٹڈ فلم Incredibles 2 کا راج، ریلیز کے پہلے ویک اینڈ پر ریکارڈ اٹھارہ کروڑ ڈالر کما لئے، چودہ سال بعد اینیمیٹڈ فلم Incredibles کے سیکوئل Incredibles 2 نے دھوم مچا دی۔

ریلیز کے پہلے ویک اینڈ پر اٹھارہ کروڑ ڈالر کما کر اینیمٹڈ فلموں کی کمائی کا ریکارڈ توڑ ڈالا، اس نے دو ہزار سولہ میں ریلیز فلم Finding Dory کا ریکارڈ توڑا جس نے ساڑھے تیرہ کروڑ ڈالر کمائے تھے۔

خواتین چوروں پر مبنی فلم اوشنز ایٹ Ocean s 8 نے دوسری پوزیشن حاصل کی، تیرہ جون کو ریلیز ہوئی مزاحیہ فلم ٹیگ Tag تیسرے نمبر پر رہی۔