تھامس مارکل نے بیٹی کی شادی میں شریک نہ ہونیکی وجہ بتا دی

Last Updated On 18 June,2018 03:52 pm

لندن (دنیا نیوز ) برطانوی شہزادے ہیری کے سسر تھامس مارکل نے آخر کار خاموشی توڑ دی، ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ وہ واقعی بیمار تھے اس لئے وہ اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت نہ کر سکے جس کا انہیں افسوس ہے۔

میگھن مارکل کے تہتر سالہ والد تھامس کا کہنا تھا کہ کیا ایسا ہو سکتا ہے ان کی بیٹی کی زندگی میں اتنا بڑا اور تاریخی لمحہ ہو اور وہ اس میں شریک نہ ہوں، انہوں نے ولی عہد شہزادہ چارلس کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک باپ کا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا ان کی شہزادہ ہیری سے فون پر کئی بار بات چیت ہوئی، شہزادے نے میگھن سے شادی کے لئے ان سے اجازت مانگی، انہوں نے شہزادے سے بریگزٹ پر بھی بات کی اور شہزادے نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک موقع ملنا چاہئیے۔