اینٹ مین اینڈ دی ویسپ کی نمائش کل ہوگی

Last Updated On 05 July,2018 10:47 am

لاہور (دنیا نیوز ) مارول کی سپر وومن ''ویسپ'' کا کہنا ہے انہوں نے فلم میں اپنے لڑائی کے سین مختلف انداز میں فلم بند کروانے پر خاص توجہ دی تھی۔

فلم   اینٹ مین اینڈ دی ویسپ   کل نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے، فلم اینٹ مین اینڈ دی ویسپ مارول کی بیسویں فلم میں ویسپ کا کردار ادا کرنے والی ایونجلین للی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنے کردار کو مختلف انداز میں ادا کرنا چاہتی تھیں۔ انہوں نے اسٹنٹ وومن کے ساتھ اس کی خاصی پریکٹس بھی کی۔   اینٹ مین اینڈ دی ویسپ    دو ہزار پندرہ کی فلم   اینٹ مین   کا سیکوئل ہے جس میں ایونجلین نے ہوپ وین ڈائن کا کردار ادا کیا تھا جسے اپنی قوت کا علم نہیں تھا۔