سلمان اور اکشے 100 کروڑ کی دوڑ میں سب سے آگے

Last Updated On 29 August,2018 03:10 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار سلمان خان اوراکشے کمار 100 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلموں کی دوڑ میں سب سے آگے نکل گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار اورمونی رائے کی فلم ’’گولڈ‘‘ ریلیز کے 13 ویں روز باکس آفس پر100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے اورساتھ ہی 100 کروڑکلب میں جگہ بنانے والی اکشے کمارکی یہ نویں فلم بن گئی ہے۔ اس سے قبل اکشے کی فلموں ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘، ’راؤڈی راٹھور‘، ’ایئرلفٹ‘، ’رستم‘،’جولی ایل ایل بی 2‘، ہاؤس فل 2‘، ہولی ڈے‘،’ہاؤس فل 3‘ نے 100 کروڑ کلب میں جگہ بنائی تھی۔ لیکن ابھی بھی اکشے کمار سلومیاں سے پیچھے ہیں، سلمان خان کی 13 فلمیں 100 کروڑ کلب میں جگہ بنا چکی ہیں اور اس طرح 100 کروڑ کی اس دوڑمیں سلمان خان پہلے اور اکشے کمار دوسرے نمبر پر ہیں۔

تاہم اکشے کمار نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اوراداکار اجے دیوگن کو مات دے دی ہے شاہ رخ خان کی صرف 7 فلمیں 100 کروڑ کلب میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں جب کہ اجے دیوگن کی 8 فلموں نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔