ایکشن فلم '' پیپرمنٹ'' کا لاس اینجلس میں پریمیئر

Last Updated On 30 August,2018 09:51 am

لاس اینجلس (دنیا نیوز ) ایکشن فلم ''پیپرمنٹ'' امریکا کے شہر لاس اینجلس میں پریمئیر ہوا، ریڈ کارپٹ پر اداکارہ جینفر گارنر کی موجودگی نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

فلم سات ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی، اداکارہ جینیفر گارنر کی فلم   پیپرمنٹ   لاس اینجلس میں پریمئیر ہوا جس میں ہدایتکار پیئر موریل اور ٹیلر رٹر سمیت کاسٹ میں شامل اداکاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر اداکارہ گارنر نے فلم اور اپنے تجربات پر بات کی، فلم   پیپرمنٹ   ایک ایسی خاتون کی کہانی ہے جس کے شوہر اور بیٹی کو اس کی آنکھوں کے سامنے مار دیا جاتا ہے اور قاتلوں کو بچانے کے لئے انصاف کا خون کر دیا جاتا ہے۔ انتقام لینے کے لئے آخر کار اسے خود ہتھیار اٹھانا پڑتے ہیں۔
 

Advertisement