کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ پاکستان کی ڈرامہ، فیشن اور فلم انڈسٹری بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور اب دنیا کے جس ملک میں بھی چلے جائیں وہاں سب ہمارے فنکاروں کو جانتے ہیں۔
عیدالاضحی کے دن ریلیز ہونے والی فلموں نے ریکارڈ ساز بزنس کر کے ملکی فلم انڈسٹری کو استحکام دینے میں اپنا کردار ادا کر دیا ہے۔ اب دنیا کے ہر فیسٹیول میں پاکستانی فلمیں بھیجی جاتی ہیں۔ اسی طرح ہمارے ڈرامے بھی ہر جگہ پسند کئے جارہے ہیں۔ ٹی وی فنکاروں نے فلم انڈسٹری کو نئی زندگی دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ دنیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ اداکارہ کی حیثیت سے نہیں پروڈیوسر کے طور پر کام کروں گی۔ 18سالہ فنی کیریئر میں لاتعداد ڈراموں میں کام کرنے کے بعد جو تجربہ حا صل کیا اس کو پروڈکشنز میں استعمال کروں گی۔ شوبز کی زیادہ تر لڑکیاں لومیرج کرتی ہیں لیکن میرا نہ تو کوئی ایسا ارادہ تھا اور نہ خواہش، کیونکہ میرا یقین ہے کہ ہر کام اﷲ کے حکم سے ہی ہوتا ہے اور شادی کے فیصلے آسمان پر ہی ہوتے ہیں اسی لئے والدین کی پسند سے شادی کی۔