لاس اینجلس (نیٹ نیوز ) ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ ڈیمی لاواٹو ان دنوں نشے سے چھٹکارا پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ سٹون کولڈ میں کام کرنے والی گلوکارہ کو گزشتہ ماہ بحالی سنٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔
ان کے علاج کے حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ گلوکارہ کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے اور امید ہے کہ وہ جلد ٹھیک ہوجائیں گی۔